penslipsmagazine.com
غزل ۔۔۔ ذوالفقار تابش | Urdu/Punjabi Multilingual Magazine
غزل ( ذوالفقار تابش ) اس کے باغ بدن کو دیکھتے ہیں اک چمن در چمن کو دیکھتے ہیں پھول پتے ہیں شاخساروں پر ہم گلاب اور سمن کو دیکھتے ہیں نقرئی لوح پر نقوش بہار خالق کل کے فن کو دیکھتے ہیں اک کلی جو شگفتنی ہے ہنوز ایک غنچہ دہن کو دیکھتے ہیں …