Avatar

Wajahatt

@wajahattt-blog

نہ ہوا نصیب قرارِ جاں، ہوسِ قرار بھی اب نہیں

تیرا انتظار بہت کیا ، تیرا انتظار بھی اب نہیں!

تجھے کیا خبر مہ و سال نے ہمیں کیسے زخم دیئے یہاں

تیری یادگار تھی اِک خلش، تیری یادگار بھی اب نہیں!!

جون ایلیاء 🖤

جب تیری دھن میں جیا کرتے تھے!

لاشاں تے دفناندِیاں سنیا

روہاں کس دفنائیاں۔۔

ْاسرار! 💫

سوچتا ہوں کہ موت آنے تک

زندہ رہنے میں کیا قباحت ہے!

جون 💢

دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا

وہ تیری یاد تھی، اب یاد آیا 💫

بچا کھچا جو تیرا غم تھا، کھا گیا مجھ کو!

اور پھر صبر آ گیا مجھ کو!

میں کہ اچھا ہوں فقط وقت گزاری کے لئے

زندگی بھر توُ میرے ساتھ نہیں چل سکتا!

موحسِن عباس 💫

خبرِ تہیّرِ عشق سُن

نہ جنوں رہا نہ پری رہی

نہ وہ تو رہا نہ وہ میں رہا

جو رہی سو بے خبری رہی! 💫

سب سمجھتے ہیں میں تمہارا ہوں!

تم بھی رہتے ہو اس گمان میں کیا؟؟

جون 💫

میرے بغیر تجھے چین کیسے پڑتا ہے

ترے بغیر مجھے نیند کیسے آتی ہے!

جون💫

ہے سینے میں عجب اک حشر برپا

کہ دل سے بےقراری جا رہی ہے!

جون ایلیاء 💫

یہ محبت تو بہت بعد کا قصہ ہے میاں!

میں نے اُس ہاتھ کو پکڑا تھا پریشانی میں! 💫